بیوی گم ہوجانے پر دوسری شادی کرنے کا حکم

بیوی گم ہوجانے پر دوسری شادی کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میری اہلیہ عرصہ پانچ سال سے گم ہے، میں نے رپورٹ بھی درج کرائی ہے، لیکن اب تک کوئی پتہ نہیں چلا، لہذا اب میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں، اگر آپ لکھ دیں، تو آپ کی نوازش ہوگی۔

جواب

واضح رہے کہ آزاد مرد بیک وقت چار شادیاں کرسکتا ہے، اور چار سے زائد ممنوع ہیں، نیز پہلی بیوی کی موجود گی میں بھی شرعا دوسری شادی جائز ہے، لہذا مذکورہ صورت میں دوسری شادی کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے،
لمافي الھدایۃ:
’’وللحر أن يتزوج أربعا من الحرائر والإماء وليس له أن يتزوج أكثر من ذلك،  لقوله تعالى: «فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلاثَ وَرُبَاعَ»(النساء: 3)، والتنصيص على العدد يمنع الزيادة عليه‘‘.(کتاب النکاح، ص:311)
(وکذا في فتح القدیر:379/2).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/225