بیوی کے مرنے کے بعد اس کاچہرہ دیکھنا

بیوی کے مرنے کے بعد اس کاچہرہ دیکھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ  بیوی کے مرنے کے بعدخاوند اس کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

بیوی کے مرنے کے بعد خاوند اس کے چہرے کو دیکھ سکتا ہے ۔فتاویٰ دار العلوم دیوبند میں در مختار کے حوالے سے لکھا ہے کہ دیکھنا جائز ہے،اور در مختا ر باب صلوٰۃ الجنائز میں لکھا ہے کہ:
’’ویمنع من غسلها ومسها لا من نظر الیها علی الاصح‘‘(1/803)
(وکذا فتاویٰ رشیدیة،ص:271)
(وکذا فی امداد الفتاویٰ: 1/503).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/149