کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بینظیر انکم سپورٹ کی طرف سے گورنمنٹ جو پیسے دیتی ہے، وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے حکومت کی طرف سے غریبوں کے لیے امداد ہے، اور اس کا لینا غریبوں اور مستحقین کے لیے جائز ہے، بشرطیکہ کوائف لکھتے وقت غلط بیانی نہ کی ہو۔لما في التنزيل :[يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ].(النساء:29)وفي الدر المحتار:’’الهبة شرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض.... (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء‘‘.(كتاب الهبة:8 /568،567،رشيدية).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 191/130