بیع سے قبل نقد رقم کے بارے میں استفسار کرنا

بیع سے قبل نقد رقم کے بارے میں استفسار کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی جو دیگر لوگوں کو گاڑی، پلاٹ وغیرہ قسطوں پر فروخت کردیتا ہو، اب یہ شخص اگر دوسرے خریدار سے یہ پوچھے کہ جناب آپ کے پاس نقد کتنی رقم ہے؟ جو مجھے دیں گے، لہذا بیع سے قبل نقد کے بارے میں استفسار سے تو بیع میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں بیع کی مذکورہ صورت جائز ہے،اس میں کوئی قباحت نہیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:187/132