کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خالد کی بھابی مسماۃ زینب نے خالد کو بھائی کہہ دیا، پھر خالد کا بھائی زید جو کہ زینب کا شوہر تھا فوت ہوگیا، کیا اب خالد زینب کے ساتھ نکاح کرسکتاہے؟
صورت مسئولہ میں نکاح جائز ہے، صرف زبانی طور پر بھائی کہنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/22