کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے فلاں کام کے مکمل ہونے پر یہ منت مانی تھی کہ وہ خدا کے نام پر بکرا صدقہ کرے گا، اب کام کے مکمل ہونے پر کیا وہ اس بکرے کے بدلے میں قیمت صدقہ کرسکتا ہےیا وہی بکرا صدقہ کرے گا؟
صورت مسئولہ میں اپنی منت پوری ہونے کے بعد خدا کے نام پر بکرا صدقہ کرنا پڑے گا، اور قیمت صدقہ کرنا کافی نہیں ہے۔قال في الدر المختار:
’’(ووُجد شرط) المعلق به (لزم الناذر)؛ لحديث: «مَن نَذَرَ وسمى فعليه الوفاء بما سمى»‘‘.(كتاب الأيمان، مطلب في أحكام النذر: 537/5: رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:06/25