کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچے کے کان میں اذان کس طرح دینی چاہیےحی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح بھی پڑھنا چاہیے یا نہیں؟
ولادت کے بعد بچے کے کان میں اذان دیتے وقت حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح دونوں پڑھنا چاہیے۔’’قال امداد الفتاوى عن در المختار: (ويلتفت فيه) وكذا فيها مطلقا، وقيل إن المحل متسعا (يمينا ويسارا) فقط؛ لئلا يستدبر القبلة (بصلاة وفلاح) ولو وحده أو لمولود؛ لأنه سنة الأذان مطلقا‘‘.(درمختار بالشامي: 259/1) و (امداد الفتاوى: 108/1).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/115