بغیر غسل دیے ہوئے بچے کے کان میں اذان دینا

بغیر غسل دیے ہوئے بچے کے کان میں اذان دینا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بغیر غسل دیے ہوئے بچے کے کان میں اذان دے سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ بغیر غسل دیے ہوئے  بچے کے کان میں اذان دی جاسکتی ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ غسل دے کر پاک کر کے پھر اذان دی جائے۔
وفي الدر مع الرد:
’’(ویجیب) .......(من سمع الأذان) ولو جنبا‘‘. (کتاب الصلاۃ، باب الأذان: 18/2، رشیدیۃ کوئٹہ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:191/11