بزرگوں کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کہنا

بزرگوں کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کہنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اولیاء کرام وبزرگان دین عظام کو رضی اللہ عنہ کہنا جائز ہےیا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں اولیاء کرام وبزرگان دین کو لغوی معنی کے اعتبار سے رضی اللہ عنہ کہنا جائز ہے، لیکن معنی اصطلاحی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ وصف (رضی اللہ عنہ) حضرات صحابہ کرام کے لیے مخصوص ہے اور اولیاء کرام وبزرگان دین عظام کے لیے رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ کہنے کی شریعت میں تخصیص کی گئی ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/27