ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد کو ہدیہ دینا

ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد کو ہدیہ دینا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد کے اندر پرانی چٹائی اور پرانے ڈرم پڑے ہیں، اگر وہ دوسری مسجد کو بطور ہدیہ دینا چاہیں تو کیا کریں ؟

جواب

ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد کو دینا جائز نہیں  خواہ سامان پرانا اور شکستہ ہی کیوں نہ ہو ۔
کما فی الدر المختار:
’’ولا يجوز نقله ونقل ماله إلى مسجد آخر، سواء كانوا يصلون فيه أو لا وهو الفتوى‘‘.(کتاب الوقف، مطلب نقل انقاض المسجد ونحوہ،371/3).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/08