کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ایپ میں لوگ پیسے جمع کرکے ممبر بنتے ہیں جوکہ ناقابل واپسی ہےاور پھر ایپ والے روزانہ انکو ویڈیوز دیکھنے کا ٹاسک دیتے ہیں، ٹاسک پورا کرنے پر انکو روزانہ کچھ طے شدہ قسط ادا کی جاتی ہے ایک سال تک جوکہ جمع کردہ رقم سے زیادہ بنتا ہے کیا یہ جائز ہے؟
چونکہ یہ رقم ویڈیوز دیکھنے پر ملتی ہے، اور ویڈیوز میں جانداروں کی تصاویر اور فحش تصاویر وغیرہ بھی ہوتی ہیں، اسی وجہ سے ویڈیوز کا دیکھنا جائز عمل نہیں ہے، اور ناجائز عمل پر اجرت لینا بھی جائز نہیں ہے، لہذا اس ایپ میں پیسے لگانا، سرمایہ کاری کرنا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی جائز نہیں بلکہ اس سے اجتناب ضروری ہے۔لما في صحيح البخاري:
حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا الليث عن نافع عن القاسم بن محمد عن عائشة رضي الله عنها: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ’’إن أصحاب هذه الصور يعذبون يوم القيامة ويقال لهم أحيوا ما خلقتم‘‘.
وفيہ أیضاً:
حدثنا إبراهيم بن المنذر حدثنا أنس بن عياض عن عبيد الله عن نافع أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أخبره: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ’’إن الذين يصنعون هذه الصور يعذبون يوم القيامة يقال لهم: أحيوا ما خلقتم‘‘.(كتاب اللباس، باب التصاوير، ص:1042،1043، رقم الحدیث:5951: دارالسلام الرياض)
وفي البحر الرائق:
’’قال رحمه الله:(ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي)؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرمن غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق، وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه‘‘.(كتاب الإجارة، باب الإجارةالفاسدة:35/8: رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/21