کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اہل علاقہ علماء کا مدرسہ میں اجلاس ہوتا ہے، تو ان کے لئے کھانے پینے کے اعتبار سے کیا حکم ہے؟
اہل علاقہ علماء کا مدارس دینیہ میں جو اجلاس ہوتا ہے، اگر وہ مدارس دینیہ کے مصالح منافع کے لئے ہو، اور اس کا عرف اور رواج بھی ہو، تو مدارس دینیہ کے فنڈ سے ان کو کھانا کھلانے کی اجازت ہوگی۔لما في رد المحتار:
’’فإن شرائط الواقف معتبرة اذا لم تخالف الشرع وهومالك، فله أيجعل ماله حيث شاء مالم يكن معصية وله أن يخص صنفا من الفقراء ولو كان الوضع في كلهم قربة‘‘. (كتاب الوقف، مطلب شرائط الواقف معتبرة، 526/6، رشيدية)
وفي المتن مع الدر:
’’لأن التعامل يترك به القياس لحديث: (مارآه المسلمون حسنا فهو عند الله حسن)بخلاف مالا تعامل فيه‘‘.(كتاب الوقف، مطلب شرائط الواقف معتبرة، 526/6، رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/300