کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صرف ٹوپی کے ساتھ نماز پڑھانے کی کوئی ممانعت ہے، ازراہ کرم مدلل جواب سےتشفی فرمائیں، کیونکہ مسئلہ مذکورہ علاقے میں نزاعی صورت اختیار کررہا ہے۔
صرف ٹوپی کے ساتھ نماز پڑھانا بلا کراہت جائز ہے۔ فتاویٰ دار العلوم (4/97)میں لکھا ہے کہ ٹوپی کے ساتھ امامت درست ہے، کچھ کراہت نہیں ہے،البتہ عمامہ مستحب ہے۔ اسی طرح کبیری میں لکھا ہے کہ:"ولو صلی فی ثوب واحد متوشحا به جمیع بدنه کما یفعله القصار فی المقصرة جاز من غیر کراھة مع تیسیر وجود الطاهر الزائد ولکن فیه ترک الاستحباب"(کبیری، ص:337).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/131