أول ما خلق الله نوري کی تحقیق؟

أول ما خلق الله نوري کی تحقیق؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ’’أول ما خلق الله نوري‘‘کا حوالہ مطلوب ہے؟کیا حدیث کی کسی کتاب میں ان الفاظ کے ساتھ یہ موجود ہے؟

جواب

ان الفاظ کے ساتھ یہ حدیث موضوع ہے ،حدیث کی کسی معتبر کتاب میں منقول نہیں ہے۔
’’قال مولانا عبد الحي الکنوي رحمة الله علیه: وقد اشتهر  بین القصاص حدیث اول ماخلق الله نوری وهو حدیث لم یثبت بهذا المعنی‘‘.(الآثار المرفوعة فی الاخبار الموضوعة. ص:34)
اس روایت کی نسبت عام طور پر مصنف عبد الزاق کی طرف کی جاتی ہے، لیکن مصنف عبد الرزاق میں  بھی موجود نہیں ہے، بہر حال یہ الفاظ موضوع ہیں ،اور صحیح حدیث ’’او ل ما خلق الله القلم‘‘وغیرہ کے منافی ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/14

قرآن و حدیث سے متعلق

مندرجہ بالا موضوع سے متعلق مزید فتاوی
اس کیٹیگری میں کوئی سوال موجود نہیں برائے مہربانی دوبارہ تلاش کریں.