جامعہ فاروقیہ کراچی ۔۔ انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی

اخبار جامعہ

ادارہ

جلسہ شہادت فاروق اعظم رضی الله عنہ
یکم محرم الحرام بروز جمعہ16 نومبر کو جامعہ فاروقیہ کراچی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم محرم الحرام کوشہادت فاروق اعظم رضی الله عنہ کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ جامعہ اور اہل علاقہ سمیت شہر بھر سے شرکاء نے شرکت کی۔

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض حضرت مولانا زر محمد صاحب (مدرس جامعہ) نے انجام دیے اور مولانا منظور یوسف صاحب نے خطاب فرمایا، اس کے علاوہ جامعہ کے فاضل مشہور نعت خواں حافظ منیر خوش نما نظموں سے سامعین کے دلوں کو مسرور کرتے رہے۔

جلسہ شہادت سیدنا حسین  اورفلسفہ شہادت
9 محرم الحرام کی شب بروز ہفتہ24 نومبر کو حضرت سیدنا حسین رضی الله عنہ کے یوم شہادت اور فلسفہ شہادت کے عنوان سے جامعہ فاروقیہ کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضرت مولانا محمد انور صاحب اور مولانا زر محمد صاحب نے بیانات فرمائے ،جامعہ کے مدرس مفتی راشد احمد صاحب نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔

جامعہ احسن العلوم کے استاد حدیث شہید
18 محرم الحرام بروز پیر بمطابق4 دسمبر صبح کے وقت گلشن اقبال کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر جامعہ احسن العلوم کے استاذ حدیث حضرت مفتی اسماعیل صاحب ایک قاتلانہ حملے میں شہید کر دیے گئے۔ انا لله وانا الیہ راجعون․

درس نظامی اور تخصص فی الافتاء کی تکمیل احسن العلوم میں کرنے کے بعد 3 سال مدینہ یونی ورسٹی میں طالب علم رہے، بعد ازیں جامعہ احسن العلوم میں مدرس لگے، پسماندگان میں ایک بیوہ پانچ بچے اور ایک بچی شامل ہے ، الله پاک شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب او رمولانا خلیل احمد صاحب نے جامعہ احسن العلوم جاکر حضرت مفتی زر ولی خان صاحب سے تعزیت کی۔

جامعہ فاروقیہ کراچی کے رفقائے دارالافتا سمیت اساتذہ جامعہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مہمانوں کی آمد
18 محرم الحرام3 دسمبر حضرت مفتی احمد ممتاز صاحب دامت برکاتہم جامعہ فاروقیہ تشریف لائے اور رفقائے دارالافتاء سے ملاقات اور کچھ جدید فقہی مسائل پرتبادلہ خیال ہوا۔

19 محرم الحرام کو فیجی سے کچھ مہمان جامعہ فاروقیہ تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب زید مجدہ اور حضرت مولانا عبید الله خالد صاحب سے ملاقات کی، بعد ازیں حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب مہمانوں کو لے کر جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII تشریف لے گئے۔

اساتذہ جامعہ کے لیے خوشی کے لمحات
جامعہ فاروقیہ کراچی کے مدرس مفتی شیرازاحمد صاحب 15 محرم الحرام30 نومبر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، جامعہ میں حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ نے نکاح پڑھایا۔

17 محرم الحرام2 دسمبر بروز اتوار کو مفتی عطاء الرحمن صاحب (مدرس جامعہ) کے نکاح کی تقریب لانڈھی میں منعقد ہوئی اور بروز منگل19 محرم الحرام کو تمام اساتذہ جامعہ اورانتظامی عملے کے اعزاز میں ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ نے بھی ولیمے میں خصوصی شرکت فرمائی۔

جامعہ کے استاذ اور رفیق دارالتصنیف حضرت مولانا عزیز الرحمان صاحب کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، الحمدلله رب العالمین وجعلہ الله مبارکاً علی ابویہ وعلی امة محمد صلی الله علیہ وسلم․

مقابلہ خطاطی میں پہلی پوزیشن
گزشتہ دنوں سندھ گورنمنٹ کے تحت کراچی یوتھ فیسٹول کے نام سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں مختلف فنونُّ کے مظاہرے کیے گئے اور اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح خطاطی کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مقررہ تاریخ تک سینکڑوں افراد نے خطاطی کے نمونے مقابلے کے لیے جمع کروائے 15نومبر کو جب نتائج کا اعلان ہوا تو جامعہ فاروقیہ کراچی کے مدرس مولانا محمدنوید معروف نے آل کراچی کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہاتھوں شیلڈ او رانعام وصول کیا۔



English
عربي

ابتداء
اپنے بارے میں
جامعہ فاروقیہ
الفاروق
اسلام
قرآن
کتب خانہ
منتحب سائٹس
This site is developed under the guidance of eminent Ulamaa of Islam. 
Suggestions, comments and queries are welcomed at info@farooqia.com
ابتداء  |  اپنے بارے میں  |  جامعہ فاروقیہ  |  الفاروق  |  اسلام  |  قرآن  |  کتب خانہ  |  منتخب سائٹس
No Copyright Notice.
All the material appearing on this web site can be freely distributed for non-commercial purposes. However, acknowledgement will be appreciated.