تکرار و مطالعہ کا نظام
تکرار ومطالعہ کا اہتمام بھی تعلیمی نظام کو کامیاب بنانے کے لیے کسی بھی ادارے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے چناں چہ جامعہ فاروقیہ میں مغرب کے بعد سے سردیوں میں رات کے دس بجے اور گرمیوں میں رات گیارہ بجے تک تکرار ومطالعہ میں حاضری لازمی ہے، تکرار ومطالعہ کی نگرانی جامعہ کی طرف سے مقرر کردہ اساتذہ فرماتے ہیں یہ حضرات مقررہ نظام کے مطابق طلبا کی حاضری بھی لیتے رہتے ہیں اور طلبا بھی عمومی طور پر اس نظام کی پابندی کرتے ہیں.