عمومی قواعد وضوابط برائے طلباء
- ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ جامعہ کی طرف سے نافذ کردہ قوانین کی صدق دل سے پابندی کرے،حرام امور سے اجتناب کرے ، سنت نبوی صلی الله علیہ وسلم کی خوب پابندی رکھے اور اپنے ظاہری وہ باطنی اعمال میں سلف صالحین کی مشابہت کو اپنا شعار بنائے، چناں چہ داڑھی کاٹنا یا اسے شرعی مقدار سے چھوٹا کرنا، سگریٹ نوشی کرنا، سینما، ٹیلی ویژن، وی سی آر دیکھنا جرم ہیں۔
- ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ نمازباجماعت کا بھرپور اہتمام کرے اور اذان کے بعد ہر قسم کے اعمال ترک کرکے نماز کی تیاری میں مشغول ہو جائے۔
- کسی بھی طالب علم کا اپنے ساتھیوں سے جھگڑنا ،یا جامعہ کے ملازمین سے بدتمیزی اور بداخلاقی سے پیش آنا نہایت قبیح جرم سمجھا جائے گا۔
- ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کرام کا ادب کرے، ان کی خدمت او ران سے استفادہ کو اپنی سعادت سمجھے اور ان سے اصلاحی تعلق قائم کرے۔
- طلبہ جامعہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوران تعلیم کسی بھی تنظم، تحریک اور جماعت سے قطعی طور پر لاتعلق ہوں، کسی بھی قسم کا کوئی تنظیمی تعلق جامعہ میں دوران قیام قطعی طور پر ممنوع ہے۔
- جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ مروّجہ ملکی قوانین کی کسی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو ایسا کوئی اقدام جامعہ سے فوری اخراج کا سبب قرار پائے گا۔
- ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ پنے ساتھیوں کا احترام کرے، ان کے ساتھ محبت سے پیش آئے اور اپنے اساتذہ کی اطاعت کرے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ذمہ دارانِ جامعہ سے رجوع کرے۔
- ہر طالب علم کے لیے ضروی ہے کہ وہ اسباق کی بھرپور پابندی کرے ، درس گاہ سے بلا عذر غیر حاضری ناقابل معافی جرم ہے ۔ شدید عذر کی صورت میں ناظم تعلیمات سے رخصت حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔
- ہر طالب کے لیے ضروری ہے کہ وہ مطالعہ اور تکرار کے اوقات میں مطالعہ، تکرار کی پابندی کرے، اس سلسلے میں کو تاہی پر پہلے تنبیہ ہوگی اور اصلاح نہ ہونے کی صورت میں جامعہ سے اخراج کر دیا جائے گا۔
- ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی درس گاہ اور جامعہ کی طرف سے فراہم کردہ کتابوں کی خوب حفاظت کرے۔
- تکرار اور مطالعہ کی حاضری تکرار اور مطالعہ کے اوقات میں کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے، غیر حاضر ہونے والے طالب علم کے لیے ناظم تعلیمات حسبِ جرم سزا مقرر کریں گے۔
- عصر کے بعد کھیل یا تفریح کے لیے باہر جانے والے طلبا کا مغرب کی جماعت میں حاضر ہونا لازمی ہے، تاکہ مغرب کے بعد اپنے مطالعہ او رتکرار میں حاضر ہو سکیں۔
- تعلیمی اوقات کے دوران طلباء کا بلا اجازت ناظم دارالاقامہ یا ناظم تعلیمات جامعہ سے باہر جانا ممنوع ہے ۔نیز یہ پابندی مطالعہ اورتکرار کے اوقات میں بھی ہو گی، اس دوران جامعہ کے گیٹ کو مقفل کر دیا جائے گا۔
- تعلیمی اوقات کے دوران کینٹین میں بیٹھ کر وقت ضائع کرنا بھی ممنوع ہے۔ جب کہ مطالعہ او رتکرار کے اوقات میں صرف چائے پینے کے لیے وہاں جانے کی اجازت ہو گی، اخبار بینی اور ریڈیو سننا ممنوع ہو گا۔