فاروقیہ ماڈل اسکول
جامعہ فاروقیہ کراچی نے معاشرے میں بہتری لانے کے لیے اور قومی تقاضوں کے مطابق
اپنی نئی نسل کی تعلیمی واخلاقی تربیت کے لیے حضرت شیخ الحدیث رئیس جامعہ زید مجدہ
کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فاروقیہ ماڈل اسکول کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس میں طلباء
وطالبات کے لیے عصری تعلیم کا درج ذیل خصوصیات کے ساتھ اہتمام کیا جارہا ہے:
- اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کا تقرر ؤ …اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
- حفظ قرآن کا آپشن ؤ …ناظرہ قرآن کی باتجوید تعلیم
- کمپیوٹر کی تعلیم پر توجہ ؤ …نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام
- تعلیمی اعتبار سے کمزور بچوں پر خصوصی توجہ ؤ …انگریزی زبان پر خصوصی توجہ
آج ہمارے معاشرے کا جو عمومی حال ہے، بے حیائی اور بداخلاقی جس طرح فروغ پارہی ہے اس کا ضروری تقاضہ یہ ہے کہ ہم جگہ جگہ اعلیٰ تعلیمی وتربیتی ادارے قائم کریں اور اپنی نئی نسل کی تربیت وکردار سازی میں اپنا کردار ادا کریں، الله تبارک وتعالی جامعہ فاروقیہ کراچی کی اس ذیل میں کی جانے والی اس خدمت کو قبول فرمائیں۔ آمین