نامور تلامذہ حضرت شیخ

حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب کی تدریسی خدمات تقریباً نصف صدی پر محیط ہیں، اس نصف صدی میں آپ کے شاگردوں اور آپ سے استفادہ کرنے والوں کا ایک وسیع اور مفید حلقہ تیار ہوا، ان میں بعضوں کو الله جل شانہ نے بڑی دینی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائی اور ان کے فیض کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا، جن میں سے چند کے نام یہ ہیں۔
حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی (صدر دارالعلوم کراچی) ،حضرت مولانا جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی ، حضرت مولانا عنایت الله خان شہید(استاذ الحدیث جامعہ فاروقیہ کراچی)،حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزی شہید (فاضل و سابق مدرس جامعہ فاروقیہ کراچی)،مولانا محمد حنیف گنگوہی (درس نظامی کی کئی کتابوں کے شارح)،حضرت مولانا ڈاکٹر حبیب الله مختار شہید( سابق مہتمم جامعہ بنوری ٹاؤن)،حضرت مولانا محمد یوسف کشمیری(فاضل و سابق مدرس جامعہ فاروقیہ کراچی)، حضرت مولانا شمس الحق(استاذ حدیث دارالعلوم کراچی) حضرت مولانا حمیدالرحمن شہید، حضرت مولانا جمشید(رائے ونڈ کے معروف بزرگ)، حضرت مولانا محمدانور، حضرت مولانا محمدیوسف افشانی، حضرت مولاناڈاکٹر محمد عادل خان، حضرت مولانا عبیدالله خالد ، حضرت مولانا عبدالرزاق، حضرت مولانا ڈاکٹر منظو راحمد، حضرت مولانا نصیب الله (سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی)، مولانا کرنل شمس الرحمان (پاک آرمی، راولپنڈی)۔
منتظمین و وابستگان جامعہ کی دعاء ہے کہ الله رب العزت حضرت کو طویل زندگی عطاء فرمائیں او رحضرت کا فیض یوں ہی جاری وساری رہے او رایک جہاں آپ کے چشمے سے سیراب ہوتا رہے، آمین