اغراض و مقاصد
کسی بھی ادارے کے اغراض ومقاصد اس ادارے کی تعمیر وترقی میں
ہمیشہ بڑی اہمیت کے حامل ہوا کرتے ہیں او راپنے مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کام
کرنا کسی بھی ادارے کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے، چناں چہ جامعہ فاروقیہ نے بھی
اپنے اغراض ومقاصد کو پیش نظر رکھ کر اپنی خدمات کے دائرہ کو وسعت دی ہے۔
جامعہ فاروقیہ کے مقاصد میں ابتدائے تاسیس سے یہ بات شامل ہے کہ اس کے ذریعہ:
امت مسلمہ میں صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت کا انتظام کیا جائے ۔
عوام کے عمومی رحجان کو قرآن وسنت کا پابند بنانے کی محنت کی جائے او راس کے لیے مناسب اور فوری تعلیمی ضروریات کو مہیا کرنے کی کوشش کی جائے۔
عام طبقہ سے جہالت، بدعات وخرافات اور بے دینی کے اثرات کو ختم کیا جائے۔
اسلامی علوم کی حفاظت او ران کی اشاعت کی بھرپور کوشش کی جائے اور اس کے لیے باصلاحیت افراد کو تیار کیا جائے۔
تحقیقات اسلامی کے لیے صحیح، معیاری او رمستند مواد فراہم کیا جائے۔
عصر حاضر میں پائی جانے والی مختلف ضروری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے جیسے ماڈل اسکول، عصری ضروری تعلیمی منصوبے مثلاً ٹیکنیکل ایجوکیشن، کمپیوٹر ایجوکیشن وغیرہ
جامعہ کے عمومی مفاد میں ایسے ذرائع کا انتظام کیا جائے جس سے جامعہ میں موجود طلبا کی رہائش، مطبخ وعلاج کی خدمات کا انتظام کرناممکن ہو سکے۔
عام افراد کے لیے علاج معالجہ، تجہیز وتکفین کی خدمات کو فراہم کیا جائے۔
جامعہ میں زیر تعلیم افراد کے اندر تعلیم میں جامعیت کے ساتھ ساتھ اخلاص، تقویٰ او راعلیٰ صفات کو پیدا کیا جائے۔
پاکستان اور عالم اسلام میں موجود مختلف تعلیمی و اسلامی اداروں سے تعلقات وہم آہنگی پیدا کرنا اور باہم مل کر ساری دنیاء میں جہالت وگمراہی کے خلاف تعمیری کوششیں جامعہ کے مقاصد میں شامل ہے۔