کتب خانہ

کتب خانہ یا لائبریری کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسی عالم کا کتب خانے میں دل چسپی لینا اور کتابوں کی ورق گردانی کرنا اس کے علم میں اضافہ وگہرائی کا باعث بن جاتا ہے، کتاب سے محبت طالب علم کا کمال کہلاتا ہے۔
جامعہ میں فی الوقت تین کتب خانے مختلف مقامات پر قائم ہیں، ایک کتب خانہ الفاروق میں موجود ہے جو یہاں پر مختلف مضامین کی ترتیب وتصنیف میں زیر استعمال رہتا ہے۔ اس میں اردو، عربی، انگریزی کی مختلف اور ضروری کتب کثیر تعداد میں موجود ہیں۔
دوسرا کتب خانہ، دارالافتاء میں واقع ہے۔ اس میں وہ کتب ہیں جو فتویٰ نویسی میں اور تخصص کے طلباء کی زیر مطالعہ رہتی ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہیں عام طور پر فقہ ، حدیث، تفسیرودیگر متعلقہ علوم کی کتب شامل ہیں، ان کی تعداد بھی الحمدلله کافی ہے۔
تیسرا کتب خانہ جامعہ کا اصل اور مرکزی کتب خانہ ہے جس میں طلباء کے لیے درسی اور غیر درسی کتابوں کا ایک ذخیرہ جمع ہے ۔ یہ کتب خانہ صبح آٹھ بجے تارات گیارہ بجے کھلا رہتا ہے اور طلباء اس میں آکرمختلف النوع کتب سے استفادہ کرتے ہیں۔


پہلے یہ کتب خانہ قاسم منزل کے دو الگ الگ کمروں میں تھا اب اسے ایک نسبتاً بڑی جگہ سلیم منزل کے ایک بڑے ہال میں منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال اس کتب خانہ میں تقریباً پندرہ ہزار کتابیں موجود ہیں ۔جامعہ میں موجود ان کتب خانوں میں ہر سال کتابوں کا اضافہ ہوتا رہتا ہے جن میں حدیث،تفسیر، فقہ، تاریخ کی جدید مطبوعات شامل ہیں ۔