شعبہ دارالافتاء
جامعہ میں دیگر شعبہ جات کے ساتھ ایک اہم شعبہ تخصصات فی العلوم الاسلامیہ کا ہے ۔ جامعہ میں اب تک اس شعبہ میں درجہ ذیل علوم وفنون میں تخصص (Specialisation) کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تخصص فی التفسیر۔ تخصص فی الحدیث۔ تخصص فی الفقہ الاسلامی۔ تخصص فی العلوم العربیہ والادبیہ
ان مختلف النوع تخصصات میں طلباء کو خاص طور پر تحقیق ومراجعت کتب کا اہتمام کرایا جاتا ہے تاکہ ہمارے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء مختلف علوم میں عمومی مہارت سمجھ بوجھ رکھتے ہوئے خاص طور پر کسی خاص علم میں مہارت تامہ حاصل کر سکیں، چناں چہ اس شعبہ کے نصاب میں بعض درسی مواد طلباء کو سبقاً سبقاً پڑھایا جاتا ہے جب کہ نصاب کے بڑے حصے کا مطالعہ کرایا جاتا ہے ۔ درس ومطالعہ کے علاوہ اس شعبہ کے ہر طالب علم کے لیے کسی ایک موضوع پر مقالہ لکھنا بھی لازمی ہوتا ہے جس کا انتخاب متعلقہ شعبہ کا نگران کرتا ہے ۔ بطور مثال ہم یہاں پر تخصص فی الفقہ الاسلامی کا نصاب درج کر رہے ہیں۔
شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی کا نصاب تعلیم
شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی کے نصاب تعلیم کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلاحصہ، تدریس، دوسرا حصہ مطالعہ، تیسرا حصہ تمرین افتاء۔
تدریس او رمطالعہ میں شامل کتب کا چہار ماہی او رسالانہ امتحان لازمی ہے۔
تدریس: جیسا کہ منسلکہ نقشے میں دیا گیا ہے سال اول کے طلباء کے لیے اصول افتاء ،سراجی او رانگریزی کی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے، اس کے ساتھ خوش خطی بھی سکھائی جاتی ہے ، سال دوم میں فلکیات کے مبادیات اور تخریج سمت قبلہ سکھائی جاتی ہے۔
مطالعہ: مطالعہ کے لیے نصاب میں شامل کتب کے علاوہ فقہ وافتاء سے متعلق مختلف کتب کا مطالعہ کروایا جاتا ہے ، البتہ ان تمام کتب کا امتحان لازمی نہیں ،بلکہ نصاب میں درج کتب سے ہی امتحان لیا جاتا ہے۔
تمرین افتاء: پہلی سہ ماہی میں تمرین کے لیے فتاوی نہیں دیئے جاتے اور اسی طرح سال دوم کی آخری سہ ماہی میں بھی تفویض مقالہ کی وجہ سے تمرین افتاء لازمی نہیں البتہ اختیاری ہے ، تمرین کا عرصہ پہلے سال کی سہ ماہی کے بعد سے دوسرے سال کی ششماہی تک ہوتا ہے، فتاوی جات کی تعداد دوسو آخری نہیں ، بلکہ یہ لازمی اور کم از کم تعداد ہے ، عام طور پر تعداد اس سے زائد ہوتی ہے۔
تفویض مقالہ: دوسری سہ ماہی میں ”لجنة المشرفین“ کا اجلاس ہوتا ہے۔ جس میں مقالہ کے لیے موضوعات کا انتخاب اور طلبا ومشرفین حضرات کا تعین کیا جاتا ہے۔
مقالہ سے متعلق قواعد وضوابط درج ذیل ہیں:
مشرفین حضرات کی طرف سے بتائے گئے امور کی پابندی کرتے ہوئے منتخب موضوع پر کم از کم دو سو صفحات پر مشتمل ایک مقالہ لکھنا ہو گا۔
ہر متخصص کو اپنا مفوضہ کام جامعہ کے سالانہ امتحانات تک جمع کرانا ہو گا، مخصوص حالات میں مقالہ نویس کی درخواست پر ”مشرف“ کی صوابدید پر زیادہ سے زیادہ تین ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔
اگر مقالہ نگار اپنے مفوضہ کام میں ترمیم یا اضافہ چاہتا ہے تو مشرفین حضرات کی اجازت سے ہی ایسا کرناممکن ہو گا۔
متخصص کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام کی اصلاح وتصحیح کے لیے وقتاً فوقتاً اپنے ” مشرف“ سے رابطہ رکھے ، پندرہ دن کے بعد اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کے اند راپنی کارکردگی مشرف کے حضور مناقشہ کے لیے پیش کرتا رہے۔
| السنة الأولی | |||
| تدریس | مطالعہ | تمرین افتاء | |
| الفترةالاولی | اصول افتاء ،میراث، انگریزی، خوشخطی مقدمہ شامی، تاسیس النظر، شرح عقود |
ج1 تا6 ،تاریخ فقہ اسلامی | |
| الفترة الثانیہ | بینکاری، کمپیوٹر اصول افتاء ،میراث، انگریزی، خوشخطی | رد المحتار ج3 (منتخبات) فتاوی دارالعلوم دیوبند ج7 تا ج12 |
30 فتاوی ( کم از کم) |
| الفترة الثالثہ | انگریزی، خوشخطی | ردالمحتار ج3 (منتخبات) امداد الفتاوی ج3 | 90 فتاوی ( کم از کم) (جمادی الاولی تا20 رمضان المبارک) |
| السنة الثانیہ | |||
| تدریس | مطالعہ | تمرین افتاء | |
| الفترةالاولی | قواعدا الفقہ، فلکیات،تخریج سمت قبلہ، انگریزی ، خوشخطی | ردالمحتار ج4( منتخبات) | 40 فتاوی ( کم از کم) |
| الفترة الثانیہ | انگریزی، خوشخطی | ردالمحتار ج4 (منتخبات)مقالہ کی تفویض | 40 فتاوی ( کم از کم) |
| الفترة الثالثہ | انگریزی، خوشخطی | مقالہ | ............ |
ابواب منتخبہ از ” رد المحتار“ برائے مطالعہ طلباء درجہ تخصص فی الفقہ ( سال اول ودوم)
- جلد اول:
مقدمہ کتاب الطہارات باستثناء باب التمیم، باب المسح علی الخفین، باب صفة الصلوٰة، باب مایفسد الصلاة ومایکرہ فیھا، باب الجمعة، باب الجنائز․ - جلد ثانی:
کتاب الزکاة ( باستثناء باب العاشر، باب الرکاز، باب صدقہ الفطر) کتاب الصوم ( باستثناء باب الاعتکاف) ،کتاب الحج ( از ابتدا تا باب الاحرام، باب حج الغیر، باب الھدی ) کتاب النکاح ( تا باب نکاح الرقیق) کتاب الطلاق ( باستثناء باب تفویض الطلاق، باب الامر بالید، باب طلاق المریض، باب الایلاء، باب اللعان، باب الظہار، فصل فی ثبوت النسب)․ - جلد ثالث:
کتاب الایمان ( از اول تا باب الیمین فی الدخول والخروج الخ) حدود، جھاد، لقطة، مفقود، شرکت، وقف․ - جلد رابع:
کتاب البیوع، قضاء، شہادات، وکالة، دعویٰ، مضاربة، ہبة․ - جلد خامس:
کتاب الاجارة ، شفعة، مزار عة، ذبائح، اضحیة، الخطر والاباحة، احیاء الموات، رھن، جنایات، دیات․
نوٹ: 1- سال اول کے طلباء سے پہلی تین جلدوں اور سال دوم کے طلباء سے چوتھی اور پانچویں جلد کا امتحان لیا جاتا ہے۔
2- ہر سہ ماہی کے اختتام پر ایک جلد کا امتحان ہو تا ہے۔