مطبخ و مطعم جامعہ
مطبخ جامعہ
جامعہ فاروقیہ کراچی میں مقیم طلباء کے لیے روزانہ کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے، یہ کھانا دوپہر اور شام کے اوقات میں فراہم کیا جاتا ہے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں پر تیار کرنے کے لیے جامعہ میں تجربہ کار افراد کا تقرر کیا گیا ہے جو مختلف انداز سے کبھی گوشت کبھی سبزی، کبھی دال، کبھی چاول وغیرہ پکا کر طلبا کے کھانے کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں ، یہ کھانا بغیر کسی قیمت کے طلباء کو فراہم کیا جاتا ہے ۔
روٹی پکانے کے لیے روٹی پلانٹ لگایا گیاہے اور آٹا گوندھنے کا کام مشین کرتی ہے پیاز ، آلو وغیرہ کاٹنے کے لیے بھی مشین سے مدد لی جاتی ہے جب کہ گوشت کاٹنے کا انتظام بھی بذریعہ مشین ہے،مطبخ کا راشن الگ اسٹور میں رکھا جاتا ہے او رمطبخ کے نگران کی ہدایات کے مطابق ایک مقررہ ترتیب واحتیاط کے ساتھ اس کا استعمال ہوتا ہے۔

مطعم جامعہ
طلباء کے کھانا کھانے کی جگہ کو عربی میں مطعم کہا جاتا ہے ، جامعہ میں صفائی کا نظم بہتر بنانے کے لیے تمام طلباء کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ مطعم میں کھانا کھانے کے لیے حاضر ہوں ، چناں چہ مطعم میں طلباء کی آمد سے پہلے کھانا لگا دیا جاتا ہے او رمطعم کے نگران حضرات کی موجودگی میں طلباء کھانے کھاتے ہیں، اس میں یہ کوئی قید نہیں کہ کوئی کتنا کھانا کھارہا ہے البتہ کھانا ضائع کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، کھانے کے بعد برتن دھونے او رمطعم کی صفائی جامعہ کی طرف مامور عملے کی ذمہ داری ہوتی ہے، مطعم میں کھانے کے دوران ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام موجود ہوتا ہے جامعہ میں موجود طلباء کی کثرت کے پیش نظر مطعم میں طلباء کو کھانا کھلانے کا یہ نظم مختلف شفٹوں میں انجام پاتا ہے۔