شعبہ تخصصات فی العلوم الاسلامیہ
جامعہ میں دیگر شعبہ جات کے ساتھ ایک اہم شعبہ تخصصات فی العلوم الاسلامیہ کا ہے۔ جامعہ میں اب تک اس شعبہ میں مندرجہ ذیل علوم و فنون میں تخصص (Specialization) کا اہتمام کیا گیا ہے۔
  • تخصص فی التفسیر
  • تخصص فی الحدیث
  • تخصص فی الفقہ الاسلامی
  • تخصصفی العلوم العربیہ والادیبیہ

    ان مختلف النوع تخصصات میں طلباء کو خاص طور پر تحقیق و مراجعت کتب کا اہتمام کرایا جاتا ہے تاکہ ہمارے فارغ التحصیل ہونے والے طباء مختلف علوم میں عمومی مہارت سمجھ بوجھ رکھتے ہوئے خاص طور پر کسی خاص علم میں مہارت تامہ حاصل کرسکیں، چناچہ اس شعبہ کے نصاب میں بعض درسی مواد طلباء کو سبقاً سبقاً پڑھایا جاتا ہے جب کہ نصاب کے بڑے حصے کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔ درس و مطالعہ کے علاوہ اس شبعہ کے ہر طالب علم کے لیے کسی ایک موضوع پر مقالہ لکھنا بھی لازمی ہوتا ہے جس کا انتخاب متعلقہ شعبہ کا نگران کرتا ہے۔ بطور مثال ہم یہاں تخصص فی الفقہ الاسلامی کا نصاب درج کررہے ہیں۔