جامع مسجد محمد بن قاسم کا سنگ بنیاد
جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII میں دارالقرآن کی عمارت کی
تعمیر کے ساتھ ساتھ حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کی خواہش پر وسیع وعظیم الشان جامع
مسجد محمد بن قاسم کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے اور تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے،
منتظمین جامعہ کی خواہش ہے کہ یہ مسجد کراچی کی خوبصورت مساجد میں شمار ہو، ملک کے
ماہر فن آرکٹیکٹ وانجینئرز حضرات نے اس کو ڈرائینگ کیا ہے، الله تبارک وتعالیٰ سے
دعا ہے کہ وہ اس کی تعمیر کے اسباب آسان فرما دیں۔ آمین
کراچی کی مشہور شاہراہ شارع مفتی محمود ( سابقہ حب ریور روڈ) پر واقع جامعہ کے اس نئے منصوبے میں عظیم الشان جامع مسجد، دارالقرآن، دارالحدیث، دارالافتاء، وسیع درس گاہیں، وسیع دارالاقامے، بوائز اور گرلز ماڈل اسکول، ٹیچر ٹریننگ کالج، یونانی میڈیکل کالج، کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ، دو سو پچاس بستروں پر مشتمل فاروقیہ میڈیکل جنرل ہسپتال ودیگر ضروری منصوبے شامل کیے گئے ہیں ۔
جامعہ کے اس نئے منصوبے کی مزید تفصیلات ایک الگ مکمل تعارف کی شکل میں شائع ہو چکی ہیں، منتظمین جامعہ کی درخواست ہے کہ ہمارے دینی بھائی آگے بڑھیں اور ان تعمیراتی منصوبوں میں اپنا حصہ شامل کریں۔قرآن کریم میں الله رب العزت نے اس طرح کی کوششوں کو آخرت میں بڑے اجر والا قرار دیا ہے اور یہ آخرت میں بڑی سرخروی کا باعث ہوں گی، کیا بعید ہے کہ یہاں ہماری یہ نیکی ہمیں وہاں آخرت کی لازوال نعمتوں سے ہم کنار کر دے اور ہم سب الله تعالیٰ کے ہاں بڑے اجروثواب کے مستحق قرار دے دئیے جائیں۔