ذرائع آمدنی
عام دینی اداروں کی طرح جامعہ فاروقیہ کراچی کا بھی کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے ۔د ینی ذوق رکھنے والے عام مسلمانوں کی زکوٰة، عطیات وصدقات سے یہ ادارہ کام کر رہا ہے۔ کتنے ایسے لوگ ہیں جو نمایاں ہوئے بغیر محض الله تبارک وتعالیٰ کی رضا کے لیے دینی تقاضوں میں اپنا حصہ شامل کرتے رہتے ہیں، ان حضرات کی دعائیں اور تعاون ہمارے ادارے کے لیے سرمایہ سعادت ہیں، الله تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطا فرمائیں۔ آمین۔