دینی مسلک
جامعہ سے وابستہ ہر فرد کے لیے، چاہے وہ جامعہ کا طالب علم ہو یا
استاد یا معاون، ضروری ہے کہ وہ اہل سنت والجماعت کے اس مسلک کا پابند ہو جس کی
وضاحت قرآن کریم یا سنت نبوی یا عمل صحابہ سے کی گئی ہے اور وہ بدعات ودیگر
گمراہیوں سے دور رہے۔ دنیا کی محبت کو اپنے دل میں جگہ نہ دینے والا ہو اور آخرت کی
فکر او راس کا شوق رکھنے والا ہو، جیسا کہ ہمارے اسلاف، صحابہ کرام، تابعین عظام،
فقہائے اسلام اور حضرات علماء دیوبند رحمہم الله تھے۔