جامعہ کے امتحانات

جامعہ میں چند سالوں سے امتحانات کا نظام اُم المدارس، ازھر ہند،دارالعلوم دیوبند کے نظام امتحانات کے مطابق انجام دیا جارہا ہے ۔ ماضی میں جامعہ میں تین امتحانات سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ ہوا کرتے تھے، جن میں سے ہر امتحان کے لیے چند دن تیاری کی تعطیل، امتحانات کے بعد پھر چند دن کی تعطیل اور دوران امتحان اسباق کا نہ ہونا، ہوتا تھا جس کا نتیجہ تعلیمی ایام کی کمی کی شکل میں سامنے آرہا تھا-
حضرت رئیس الجامعہ زیدمجدہ کو جب دارالعلوم دیوبند میں نظام امتحانات کی تبدیلی کا علم ہوا اور وہاں تین امتحانات کی جگہ دو امتحانات کا نظام قائم ہوا تو آپ نے یہاں جامعہ میں بھی اسی دو امتحانات کے نظام کو نافذ فرمایا۔ چناں چہ اب ایک امتحان ربیع الاول کے دوسرے عشرے اور دوسرا سالانہ امتحان رجب میں ہورہا ہے۔ اس سے غیر ضروری طور پر تعطیلات کا دورانیہ کم ہو گیا ہے اور طلبا میں کتاب سے تعلق کو بڑھانے کے لیے مزید یک ماہی نظام امتحان کو نافذ کیا گیا ہے، جس میں ہر مہینہ کسی بھی دو کتابوں کا امتحان لازمی طور پر لیا جاتا ہے اور طلبا ان امتحانات میں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔