فاروقیہ میڈیکل سینٹر
فاروقیہ میڈیکل سینٹر
دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ اچھے انسانوں کا شیوہ رہا ہے اور ہمارے اسلاف اہل الله نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا ہے ۔ اسی فکر کو اپناتے ہوئے جامعہ میں بھی طویل عرصہ سے ایک میڈیکل سینٹر قائم ہے جس میں ابتدائی طبی ضروریات کا مکمل انتظام ہے ۔ ہمارے اس سینٹر میں بہترین کوالیفائیڈ ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ جب کہ ایک ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی خدمت انجام دے رہی ہیں۔ دوران سال علاج کے لیے آنے والے مریضوں کی تعدادہزاروں میں ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سینٹر کے ذریعہ طلبائے جامعہ کا علاج مفت ہوتا ہے۔ جب کہ دیگر بیرونی افراد سے معمولی چارجز لیے جاتے ہیں ، فاروقیہ میڈیکل سینٹر کے ذمہ داران جس خلوص اور للہٰیت کے ساتھ اس خدمت کو سنبھالے ہوئے ہیں اس کی بہترین جزاء الله رب العزت یقینا عطا فرمائیں گے۔