جامعہ میں داخلے کی شرائط

جامعہ میں داخلے کے لیے مرحلہ متوسطہ میں ان طلباء کو لیا جاتا ہے جو مرحلہ ابتدائیہ میں کامیاب ہو چکے ہوں۔ اسی طرح مرحلہ ثانویہ میں انہیں لیا جاتا ہے جو مرحلہ متوسطہ میں کامیاب ہو چکے ہوں اور پھر مرحلہ عالیہ میں انہیں قبول کیا جاتا ہے جو مرحلہ ثانویہ عامہ میں کامیاب ہو چکے ہوں۔ ان تمام طلبا کو اگر وہ پہلے جامعہ کے علاوہ کسی اور مقام پر تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں ، ایک تقریری امتحان میں بھی پیش ہونا ہوتا ہے جس کے ذریعہ ان کے لیے درجہ کی تعیین کی جاتی ہے ۔
اسی طرح تخصص کے درجات میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جاری کردہ شہادة العالمیہ فی العلوم الاسلامیہ کی سند رکھتے ہوں اور مذکورہ سند میں ان کی کامیابی کم از کم جید جداً (درجہ علیا) کے درجہ میں ہوئی ہو۔